ڈالر بے قابو، ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 195 روپے سے بھی تجاوز کرگیا،ڈالر آج ایک روپے 32 پیسے مہنگا ہوا اور انٹربینک میں پہلی بار ڈالر 195 روپے 50 پیسے پر جا پہنچا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 196 روپے ہوگئی ہے۔موجودہ حکومت کے آنے کےبعد ڈالر کی قیمت میں اب تک 12 روپے 9 پیسے کا اضافہ ہوچکا ہے۔جبکہ ڈیڑھ ماہ میں قرضوں کا بوجھ 14سو ارب روپے بڑھ گیا ہے۔گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 47 پیسے مہنگا ہو کر 194 روپے کا ہو گیا تھا۔اپریل کے بعد سے ڈالر کی قدر بڑھنے سے

قرضوں کا بوجھ 1400 ارب روپے بڑھ گیا۔گذشتہ ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر5روپے جبکہ مقامی مارکیٹ میں ڈالر6روپے مہنگا ہو گیا تھا موجودہ اضافے کے بعد ڈالر نے بلندی کے تمام سابقہ ریکارڈ تورڈ دیئے جبکہ یور و اوربرطانوی پونڈ کو بھی پر لگ گئے ۔14 مئی کو جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دورا ن انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں5.20روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 187.60روپے سے بڑھ کر192.50روپے اور قیمت فروخت187.80روپے سے بڑھ کر193روپے ہو گئی اسی طر ح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں6روپے کے نمایاں اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 187.50روپے سے بڑھ کر193.50روپے اور قیمت فروخت188.50روپے سے بڑھ کر194.50روپے پر جا پہنچی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق زیر تبصرہ مدت میں یورو کی قدر میں4روپے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت خرید 196روپے سے بڑھ کر199روپے اور قیمت فروخت198روپے سے بڑھ کر202روپے ہو گئی اسی طرح 3روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 231روپے سے بڑھ کر234روپے اور قیمت فروخت235روپے سے بڑھ کر238روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے دن اوپن مارکیٹ میں ڈالر ،یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں استحکام رہا ۔جبکہ آج 16 مئی کو ڈالر مزید مہنگا ہو کر 194 روپے کا ہو گیا۔دوسری جانب ملک میں ہفتے کے آغاز پر ہی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی جارہی ہے اور
اب تک مارکیٹ 1000 سے زائد پوائنٹس گرچکی ہے ۔ پاکستان اسٹاک ایکسچیج میں ہفتے کے پہلے دن کاروبار کا آغاز شدید مندی کے ساتھ ہوا اور ابتدائی گھنٹوں میں ہی 100 انڈیکس 1000 پوائنٹس سے نیچے آگیا اور مارکیٹ میں اس کی 42 ہزار 375 پر ٹریڈنگ ہونے لگی ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button