شاہد آفریدی چولستان میں پانی کے بحران کا شکار عوام کی مدد کیلئے سامنے آگئے

کراچی(نیوز ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی چولستان میں پانی کے بحران کا شکار عوام کی مدد کے لیے سامنے آگئے۔تفصیلات کے مطابق ممتاز کرکٹر کے فلاحی ادارے ’’شاہد خان آفریدی فاؤنڈیشن‘‘ نے چولستان میں 18 ہزار لیٹر پانی فراہم کردیا، انہوں نے اس ضمن میں ٹوئٹ کرکے آگاہ کیا۔

شاہد آفریدی نے ٹویٹ کیا کہ پانی کی فراہمی کے ساتھ جلد ہی چولستان میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ریسکیو 1122 کی ٹیموں کو ابتدائی طبی امداد کے آلات اور ادویات کی فراہمی کے ذریعے مزید امداد پہنچائیں گے۔انہوں نے عوام سے بھی اس کار خیر میں تعاون کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button