عمران خان کے دو موبائل فون چوری ہوگئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ عمران خان کے دو موبائل فون چوری ہو گئے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے سابق معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ پرسوں سیالکوٹ میں ایک طرف جان بوجھ کر عمران خان کو کوئی سیکیورٹی نہیں دی گئی اور دوسری طرف ان کے دو موبائل فون چوری کرلیے گئے۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگ بالکل بوکھلا گئے ہیں، عمران خان نے جو ویڈیو بیان ریکارڈ کروایا ہے وہ ان فونوں سے نہیں ملے گا انہیں۔شہباز گل نے کہا کہ عمران خان کے جلسہ گاہ سے جانے کے بعد ائیرپورٹ سے فون چوری کروائے گئے۔

پرسوں سیالکوٹ میں ایک طرف جان بوجھ کر عمران خان کو کوئی سیکورٹی پروائیڈ نہیں کی گئی اور دوسری طرف ان کے دو فون چوری کئے گئے۔ آپ تو بلکل بوکھلا گئے ہیں۔خان نے جو وڈیو بیان ریکارڈ کروایا ہے وہ ان فونوں سے نہیں ملنا۔عمران خان کے جلسہ گاہ جانے کے بعد ائیرپورٹ سے فون چوری کروائے گئےخیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میری جان لینے کی سازش ہورہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ نوجوانو میں نے ایک ویڈیو ریکارڈ کرائی ہے اور محفوظ جگہ پر رکھ دی ہے، مجھ کچھ ہوا تو ویڈیو ساری قوم کے سامنے آئے گی۔ویڈیو میں ان سب کے نام لیے ہیں جو سازش میں ملوث ہیں، مجھے کچھ ہوا تو چاہتا ہوں سب کو پتہ چلے کون کون اس سازش میں ملوث تھا، کون کون اس سازش میں ملوث ہے ویڈیو میں سب کے نام لیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ویڈیو میں یہ بھی بتایا ہے کہ کس طرح میری حکومت گرائی گئی اور آگے کیا کرنے جارہے ہیں، پاکستان میں طاقتور ہمیشہ بچ جاتا ہے اس لیے ویڈیو ریکارڈ کرا کر محفوظ رکھی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے کچھ ہوا تو ویڈیو دیکھنے کے بعد مجھے اور پاکستان کو انصاف دلانا ہے، جن لوگوں کے ویڈیو میں نام لیے ان میں سے ایک ایک کو کٹہرے میں لانا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button