آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 720 روپے تک کا اضافہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں آٹے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں آٹے کا20 کلو کا تھیلا 720 روپے تک مہنگا ہوگیا اسلام آباد میں آٹے کا20 کلو کا تھیلاایک ہزار 520روپے تک پہنچ گیا راولپنڈی میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا706روپے67 پیسے تک مہنگا ہوا. اعدادوشمار کے مطابق حالیہ ہفتے فیصل آباد میں آٹے کا20 کلوکا تھیلا600 روپے تک

مہنگا ہوا پشاور میں آٹے کے تھیلے کی قیمت میں590 روپے تک اضافہ ہوا ایک ہفتے میں سرگودھا میں آٹے کا 20 کلوکا تھیلا 550روپے تک مہنگا ہوا‘ملتان میں 530،لاہور،بنوں میں آٹے کے20 کلو تھیلے کی قیمت 520 روپے تک بڑھی‘ گوجرانوالہ، سیالکوٹ، بہاولپور میں آٹے کا تھیلا500 روپے تک مہنگا ہوا. سکھر میں آٹے کے 20کلو تھیلے کی قیمت60روپے تک بڑھی حیدر آباد40 اورکوئٹہ میں آٹے کا 20کلوکا تھیلا20 روپے تک مہنگا ہوا.

اپنا تبصرہ بھیجیں