نواز شریف کی تقریر سے مسئلہ تھا تو اجازت کیوں دی، عسکری حلقوں کا ردعمل بھی آگیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزراء کی جانب سے نواز شریف کی تقریر پر پریس کانفرنس کی گئی ، اگر حکومت کو نواز شریف کی تقریر سے مسئلہ ہونا تھا تو اجازت کیوں دی ، تقریر کی جازت نہیں ملنی چاہیے تھی کیوں کی اس کی وجہ سے ریاست کو نقصان ہے ، ان خیالات کا اظہار سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کیا ۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں انہوں نے کہا کہ چنددن پہلے پاکستان بار کونسل کی اے پی سی ہوئی جس میں سخت زبان استعمال کی گئی ، کل تک نواز شریف کی تقریر پرحکومت کا موقف تھا کہ ایکسپوز ہوجائیں گے ، وفاقی وزراء بعد میں اسی تقریر پرتنقید کیلئے بیٹھے ہوئے تھے ،

اگر حکومت کو کوئی مسئلہ تھا تو تقریر آن ائیر کیوں ہوئی؟ ، اب جب ساری دنیا میں چھپ گئی ، عسکری حلقوں کی جانب سے یہ بات ہوئی کہ یہ کیسے آن ائیر ہوگئی؟ انہوں نے کہا کہ چنددن پہلے پاکستان بار کونسل کی اے پی سی ہوئی جس میں سخت زبان استعمال کی گئی تھی۔ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ اب حکومت نواز شریف کو انڈین ایجنٹ کہہ رہی ہے تو کیا پاکستان میں وزیراعظم یا صدر بننے سے پہلے سکیورٹی کلیئرنس نہیں کرتے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت کو کوئی مسئلہ تھا تو تقریر آن ائیر کیوں ہوئی کل تک تو یہ کہہ رہے تھے ہم چاہتے تھے کہ یہ ایکسپوز ہوجائیں گے۔ اب جب ساری دنیا میں چھپ گئی۔عسکری حلقوں کی جانب سے یہ بات ہوئی کہ یہ کیسے آن ائیر ہوگئی۔سینئرتجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ آپ نے خود اجازت دی تقریر کی اس کے بعد آپ کہہ رہے ہیں کہ دنیا بھر میں چھپ گئی۔ایک دن پہلے آپ نے کہا کے پیمرا ایکشن کرے گی اگلی دن اجازت دے دی۔ان کا کہنا تھا کہ تقریر کی جازت نہیں ملنی چاہیے تھی کیوں کی اس کی وجہ سے ریاست کو نقصان ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button