71 سال میں لیے گئے تمام قرضوں کا 80 فیصد تحریک انصاف حکومت نے لیا،مفتاح اسماعیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملکی معیشت کی موجودہ صورتحال سے متعلق پی ٹی آئی رہنماء اسد عمر کے بیان پر حکومت کا ردعمل آگیا ۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ معاشی حالات آپ خطرناک حد تک لے گئے تھے ، ہم معیشت میں بہتری لانے کی کوشش کر رہے ہیں ، 71 سال میں لیے گئے تمام قرضوں کا 80 فیصد تحریک انصاف حکومت نے لیا ۔انہوں نے کہا کہ 1983 اور 1984 کے بعد سب سے کم کپاس پیدا کی گئی ، 2018ء میں ہم نے حکومت چھوڑی تو گندم اور چینی برآمد کر رہے تھے ، تحریک انصاف نے چینی اور گندم کی درآمد ختم کر دی ۔

واضح رہے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اسد عمر نے کہا تھا کہ دن با دن معیشت کے حالات خطرناک ہوتے جا رہے ہیں اور فیصلہ سازی منجمد ہے ، مفتاح شہباز شریف کو دیکھ رہا ہے ، شہباز اسحاق ڈار کو ، ڈار نواز شریف کو ، نواز آصف زرداری کو اور زرداری پتہ نہیں کس کو تاہم عوام میں غم اب غصے میں بدلتا جا رہا ہے اور وقت ختم ہوتا جا رہا ہے۔ادھر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ءے پی ڈی ایم اتحاد کی موجودہ حکومت کو اپنی حکومت تسلیم کرنے اور پاکستان مسلم لیگ ن نے موجودہ صورتحال میں سخت معاشی فیصلے اکیلے کرنے سے انکار کر دیا ،پی پی رہنماء سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ اس حکومت کو میں اپنی حکومت نہیں کہہ سکتا ، اس معاملے پر اپنی پارٹی سے بھی معافی مانگتا ہوں لیکن یہ ہماری حکومت نہیں ہے ، جب ہماری حکومت آئے گی تو پھر معاملات کو دیکھیں گے ، اس لیے حکومت نے فوری جو اصلاحات کرنی ہے کرے پھر الیکشن میں جائے ۔جب کہ مسلم لیگ ن کے رہنماء اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ حکومت معیشت بحال کرنے کے لیے سخت اقدامات پر تیار ہے مگر اس کی ایک سیاسی قیمت بھی ہے ، وہ سیاسی قیمت ن لیگ اکیلے ادا کرنے کو تیار نہیں ہے ، اگر یہ قیمت تمام اتحادی مل کر ادا کریں گے تو ہم تیار ہیں ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button