معیشت کے حالات خطرناک اور وقت ختم ہوتا جا رہا ہے،اسد عمر

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اسد عمر نے کہا ہے کہ دن با دن معیشت کے حالات خطرناک ہوتے جا رہے ہیں اور فیصلہ سازی منجمد ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مفتاح شہباز شریف کو دیکھ رہا ہے ، شہباز اسحاق ڈار کو ، ڈار نواز شریف کو ، نواز آصف زرداری کو اور زرداری پتہ نہیں کس کو تاہم عوام میں غم اب غصے میں بدلتا جا رہا ہے اور وقت ختم ہوتا جا رہا ہے۔ادھر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ءے پی ڈی ایم اتحاد کی موجودہ حکومت کو اپنی حکومت تسلیم کرنے اور پاکستان

مسلم لیگ ن نے موجودہ صورتحال میں سخت معاشی فیصلے اکیلے کرنے سے انکار کر دیا ،پی پی رہنماء سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ اس حکومت کو میں اپنی حکومت نہیں کہہ سکتا ، اس معاملے پر اپنی پارٹی سے بھی معافی مانگتا ہوں لیکن یہ ہماری حکومت نہیں ہے ، جب ہماری حکومت آئے گی تو پھر معاملات کو دیکھیں گے ، اس لیے حکومت نے فوری جو اصلاحات کرنی ہے کرے پھر الیکشن میں جائے ۔ جب کہ مسلم لیگ ن کے رہنماء اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ حکومت معیشت بحال کرنے کے لیے سخت اقدامات پر تیار ہے مگر اس کی ایک سیاسی قیمت بھی ہے ، وہ سیاسی قیمت ن لیگ اکیلے ادا کرنے کو تیار نہیں ہے ، اگر یہ قیمت تمام اتحادی مل کر ادا کریں گے تو ہم تیار ہیں ۔ دوسری طرف آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی اوگرا نے مرحلہ وار سبسڈی ختم کرنے کا مشورہ دے دیا جس کی وجہ سے پٹرول قیمتیں بڑھنے کا امکان ہے ، اگر پیٹرولیم مصنوعات سے تمام سبسڈی ختم کی گئی تو فی لٹر پیٹرول 45 روپے 15 پیسے مہنگا کرنا پڑے گا ‘ سبسڈی ختم کرنے سے ڈیزل کی قیمت 230 روپے فی لٹر ہوجائے گی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button