پاکستان کے اہم علاقے میں دھماکہ، پاک فوج کے جوانوں سمیت کمسن بچے نشانہ بن گئے

میران شاہ (نیوز ڈیسک ) شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں ہونے والے خودکش دھماکے 3 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 6 افراد شہید ہوگئے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے معلوم ہوا ہے کہ میران شاہ میں ہونے والے خود کش دھماکے میں 3 سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ 3 بچے بھی شہید ہوئے ، شہید اہلکاروں میں حولدار زبیر قادر، سپاہی عزیر اصفر اور سپاہی قاسم مقصود شامل ہیں جب کہ شہید بچوں میں 4 سال کی انعم ، 8 سال کا احسن اور 11 سال کا احمد حسن شامل ہے۔آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ خودکش حملہ آور اور اس کے ہینڈلرز اور سہولت

کاروں کے بارے میں جاننے کے لیے انٹیلی جنس ایجنسیوں کی طرف سے تحقیقات کی جارہی ہیں ۔ اس سے پہلے 26 اپریل کو جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی ، فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوئے ، دہشت گردوں کی فائرنگ کے جواب میں سیکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کی ، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان کے ضلع سراروغا میں دہشت گردوں کی طرف سے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی گئی ، دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے دو جوان شہید ہو گئے ، دہشت گردوں کی فائرنگ کے جواب میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی جب کہ دہشت گردوں کی تلاش کیلئے علاقے میں کلیئرنس آپریشن کیا گیا ۔بتایا گیا کہ دہشتگردوں کے خلاف لڑتے ہوئے لانس نائیک عمر علی خان اور سپاہی محمد سراج الدین نے جام شہادت نوش کیا۔ شہید ہونے والے 26 سالہ لانس نائیک عمر علی خان کا تعلق بنوں سے تھا، 23 سالہ سپاہی محمد سراج الدین کا تعلق ڈی آئی خان سے تھا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button