اس حکومت کو میں اپنی حکومت نہیں کہہ سکتا ،ہماری حکومت آئے گی تو پھر معاملات کو دیکھیں گے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے پی ڈی ایم اتحاد کی موجودہ حکومت کو اپنی حکومت تسلیم کرنے سے انکار کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق اےآر وائی نیوز کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس حکومت کو میں اپنی حکومت نہیں کہہ سکتا ، اس معاملے پر اپنی پارٹی سے بھی معافی مانگتا ہوں لیکن یہ ہماری حکومت نہیں ہے ، جب ہماری حکومت آئے گی تو پھر معاملات کو دیکھیں گے ، اس لیے حکومت نے فوری جو اصلاحات کرنی ہے کرے پھر الیکشن میں جائے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی سرگرمیوں کو روکنے کے کبھی حامی نہیں رہے

لیکن خان صاحب کے معاملے میں کیس مختلف ہے، یہ سارے راستے عمران خان کے ہی دکھائے ہوئے ہیں ، یہ راستے ملک کو ناقابل تلافی انتشار کی طرف لے کر جائیں گے ، مذہبی کارڈ کی بدعت سب سے پہلے عمران خان نے ہی شروع کی، مذہب کو سیاست کے بیچ میں عمران خان ہی لایا ہے۔مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ مجھے نہیں لگا کہ حکومت دباؤ میں ہے، جواب دینے کے ذمہ دار وزیر کڑکے سے بول رہے، وزیراعظم اپنے طور پر کابینہ کے ساتھ فیصلے کررہے ہیں تاہم پی ٹی آئی نے غیر سیاسی راستہ اختیار کیا ہے ، ہمارے احتجاج اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں زمین آسمان کا فرق ہے ، پی ٹی آئی جو راستہ اختیار کررہی ہے ایسا کسی ملک میں نہیں ہوتا ، جو راستہ آپ دکھا رہے ہیں اس سے کسی کو فائدہ نہیں ہوگا کیوں کہ پگڑیاں اچھالی جائیں گی تو کسی کی پگڑی سلامت نہیں رہے گی۔دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ ن نے موجودہ صورتحال میں سخت معاشی فیصلے اکیلے کرنے سے انکار کر دیا ، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ حکومت معیشت بحال کرنے کے لیے سخت اقدامات پر تیار ہے مگر اس کی ایک سیاسی قیمت بھی ہے ، وہ سیاسی قیمت ن لیگ اکیلے ادا کرنے کو تیار نہیں ہے ، اگر یہ قیمت تمام اتحادی مل کر ادا کریں گے تو ہم تیار ہیں ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button