عمران خان فوج کوسیاست میں نہیں گھسیٹ رہے ،فوج سے تعلقات ہیں اور رہیں گے،شیخ رشید

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ فوج سے تعلقات ہیں اور رہیں گے‘ عمران خان فوج کوسیاست میں نہیں گھسیٹ رہے ‘ فوج کے ترجمان نے مریم اور نوازشریف کو کہا ہے ‘ الیکشن ہونے جا رہے ہیں قوم تیاری کرے ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالت پراعتماد ہے اورہونا چاہیے ، عدالتوں پراعتماد نہیں ہوگا تویہ ملک نہیں چل سکتا ، عمران خان نے عدالتوں سے متعلق بات مختلف زاویے سے کہی ہے ، نوازشریف نے 14 مرتبہ فوج کا نام لیا ، مریم نوازنے جنرل فیض کا نام لیا ،

‏14 مرتبہ جس نے آرمی چیف کے بارے میں غیراخلاقی زبان استعمال کی ہو ، اس کا نوٹس لینا چاہیے۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ‏42 وزیروں میں سے 20 کے اوپرکیس ہیں اس معاملے پرہائی کورٹ آرہا ہوں ، ایسا وزیرداخلہ لگایا گیا ہے جو 22 افراد کا قاتل ہے ، اے این ایف عدالت میں گیارہ گواہوں نے کہا کہ رانا ثنااللہ منشیات فروش ہے ، وزیراعظم ، وزیراعلی پنجاب اوروزیرداخلہ نے کیسزمیں اپنے اوپرفرد جرم نہیں لگنے دی اور میرا بھتیجا روزدھکے کھا رہا ہے ، اصل مسئلہ یہ ہے کہ نااہل حکومت ہے ، ساری قوم کوپیغام دینا چاہتا ہوں الیکشن ہونے جارہے ہیں ، تیاری کریں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کوبچانا ہے توالیکشن کروانے ہوں گے ، سوائے آصف زرداری کے سب الیکشن کے لیے تیارہیں ، ن لیگ اورجے یوآئی ف نے جلسے شروع کردیے ہیں ، تحریک انصاف پہلے ہی جلسے کررہی ہے، ملک الیکشن کی طرف جارہا ہے، الیکشن ملکی حالات ٹھیک کرنے کا واحد حل ہے، مقتدرحلقوں کوسوچنا چاہیے کہ پاکستان کی بہتری الیکشن میں ہے۔ گزشتہ روز ایبٹ آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ یہ چور اور لٹیرے وزیراعظم بن گئے ہیں جن کو خلیجی ممالک میں بھی عزت نہیں مل کیوں کہ جو وزیر اعظم بنا اس پر کرپشن کے کیسز ہیں اور ڈیزل ملک کا صدر بننا چاہتا ہے ، شانگلہ میں ایک شخص کہہ رہا تھا کہ کپڑے بیچ دوں گا ، کل مریم نے جنرل فیض کا نام لیا اب یہ فوجی کہاں سوئے ہوئے تھے؟ میں حالات سے باخبر ہوں اور یہ آگ بہت دور تک جا پہنچی ہے تاہم اس آگ کو میں سمجھتا اور جانتا ہوں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button