منشا صاحب اپنے خزانے کا منہ کھولیں اور چپ کر کے 6،4ارب نکال دیں،شہباز شریف

لاہور(نیوز ڈیسک) میاں منشا صاحب اپنے خزانے کا منہ کھولیں اور چپ کر کے 6،4ارب نکال کر چار ہسپتال پاکستان کے چاروں صوبوں میں بنائیں، پاکستان کی 22کروڑ عوام آپ کو ہمیشہ یاد رکھے گی، وزیراعظم شہباز شریف کا معروف کاروباری شخصیت میاں منشا سے مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک کے مشہور بزنس مین اور نشاط گروپ کے مالک میاں منشا سے ہسپتال بنانے کیلئے 4سے 6ارب روپے مانگ لیے جس پر انہوں نے بھی تعاون کی یقین دہانی کرادی، شہبازشریف نے کہا کہ آپ انسانیت کی خدمت کے لیے چھ ارب لگائیں، اللہ تعالیٰ 60 ارب دیں گے انشاء اللہ۔صوبائی دارالحکومت میں سلیم ٹرسٹ

ہسپتال کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ ہسپتال جدید سہولیات سے آراستہ ہے یہاں مستحق مریضوں کا مفت علاج ہو گا، میں میاں منشا ءسے درخواست کروں گا کہ اس طرح کے 4ہسپتال چاروں صوبوں میں بنائیں۔انہوں نے میاں منشاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ” بس چار، پانچ ، چھ ارب نکال دیں چپ کرکے، تو یہ کام ہوجائے گا انشاء اللہ، میاں صاحب کے لیے سمندر سے ایک قطرہ ہے ، یہ میرے بھائی ہیں، پاکستان کی بڑی خدمت کی ہے، بس یہ اگر چار چھ ارب نکال دیں گے تو ان کے بینک کو تو پتہ بھی نہیں چلے گا، مجھے امید ہے کہ یہ نیک کام کریں گے اور کروڑوں لوگوں کی دعائیں لیں گے "۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button