جتنے چاہے کنٹینر کھڑے کریں، 20 لاکھ لوگ اسلام آباد پہنچیں گے،عمران خان

ایبٹ آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ امریکہ کے لیے اپنی قوم کے مفادات کیوں قربان کروں؟َ امریکہ کو مشرف جیسا حکمران چاہیے، جو ایک فون پر چاروں شانے چت ہوجائے ، اپنے لوگوں کو کسی ملک کے لیے قربان نہیں کریں گے ، یہ لوگ جتنے کنٹینر کھڑے کردیں، 20 لاکھ سے زائد لوگ اسلام آباد پہنچیں گے۔ایبٹ آبادمیں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرتپاک استقبال پرکارکنوں کاشکریہ اداکرتاہوں ، آج مخالفین لوگوں کایہ جم غفیردیکھ لیں ، میں آپ لوگوں کے پاس ایک خاص مقصد کیلئے آیا ہوں ، حکمرانوں کو آپ کے جنون کا خوف ہے ،

20لاکھ سے زائد لوگ اسلام آباد آئیں گے ، اسلام آباد میں ایک ہی آواز ہوگی کہ ہمیں حقیقی آزادی چاہیے ، قوم ان ڈاکوؤں کو کبھی بھی تسلیم نہیں کرے گی۔عمران خان نے کہا کہ پختونخوا سے صرف ایک لوٹا نکلا اور ابھی تک اس نے پشاور آنے کی جرات نہیں کی ، جدھربھی لوٹےجائیں گے ضمیر فروش اور غدار کے نعرے لگیں گے کیوں کہ بڑےلوگ توچھوڑیں اب اسکول کے بچوں کو بھی پتہ ہے کہ لوٹا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم صرف اللہ سےڈرتےہیں ، کسی سپرپاورکونہیں مانتے، ہمارےنبی ﷺ نےفرمایااسلام مسلمانوں کوغیرت دیتاہے ، امریکا نے ایران میں حکومت بدلنے کی کوشش کی ، حکومت بدلنے کیلئے سب سے پہلے میڈیا پر پیسہ لگایا گیا ، پاکستان میں بھی پیسہ چلایا گیا ، یہاں کبھی ڈیزل اور کبھی بلاول لانگ مارچ کرنے کا کہہ رہا ہے ، ان لوگوں نے امریکی سازش کا حصہ بن کر 22 کروڑ لوگوں کی منتخب حکومت کو ہٹایا ، ان کے ساتھ میر جعفر اور میر صادق شامل تھے ، میر جعفر سراج الدولہ کا سپہ سالار تھا اس نے انگریزوں کے ساتھ مل کر مسلمانوں سے غداری کی ، میر جعفر کی وجہ سے مسلمان انگریزوں کی غلامی میں گئے ، انگریزوں کے ہندوستان سے جانے کے بعد بنگال سب سے غریب صوبہ بن گیا اسی طرح میر صادق نے ٹیپو سلطان کے ساتھ غداری کی اور انگریزوں سے جا ملا۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ میں نے کسی کو شریف خاندان کی طرح جھوٹ بولتے نہیں دیکھا ، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بننے والے باپ بیٹے پراربوں کے کرپشن کیسز ہیں ، شہبازفیملی پر 40 ارب روپے کے کیسز ہیں ، ایک چپڑاسی کے اکاؤنٹ سے کروڑوں روپے نکلے ، ان کیخلاف تفتیش کرنے والے ایف آئی اے افسران کو نکال دیا گیا ، جو کچھ ہو رہاہےکیا یہ کسی جمہوریت میں ہو سکتا ہے ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button