پاک فوج اور اس کی قیادت کو سیاسی بحث میں گھسیٹا جارہا ہے،آئی ایس پی آر

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج اور اس کی قیادت کو سیاسی بحث میں گھسیٹا جارہا ہے ، ملک کے بہترین مفاد میں پاک فوج کوسیاسی گفتگو سے دور رکھا جائے ۔تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلح افواج کی اعلی قیادت کے حوالے سے براہ راست اورمختلف حوالوں سے باتیں کی جارہی ہیں ، بعض سیاسی قیادت ،

صحافیوں ، تجزیہ کاروں اور سوشل میڈیا پر ایسی گفتگو کی گئی ، جس میں مسلح افواج کو ملک میں جاری شدید سیاسی بحث میں گھسیٹنے کی کوشش کی جارہی ہے ، افواج کو غیر قانونی اور غیر اخلاقی عمل میں شامل کرنا سختی سےمنع ہے ، غیر مصدقہ، ہتک آمیز اور اشتعال انگیز بیانات انتہائی نقصان دہ ہیں ، ملک کےبہترین مفادمیں پاک فوج کوسیاسی گفتگوسے دور رکھا جائے ، توقع کرتےہیں سب قانون کی پاسداری کریں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button