حکومت کا نسرین جلیل کو گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے نسرین جلیل کو گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق وفاق میں قائم اتحادی حکومت کی طرف سے نسرین جلیل کو گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے وزیراعظم نے ایم کیو ایم کی رہنماء کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی سمری صدر کو ارسال کردی گئی ہے۔ خیال رہے کہ چند روزقبل وفاقی حکومت نے گورنرسندھ کیلئے ایم کیوایم پاکستان سے نام مانگے تھے ، جس کے جواب میں متحدہ قومی مومنٹ پاکستان نےگورنر سندھ کے لیے پانچ نام تجویز کیے ، جن افرادکے نام بھیجےگئے ہیں ان میں رہنما ایم کیو ایم نسرین جلیل، عامرخان، عامر چشتی، وسیم اختر اورکشورزہرہ
شامل تھے ، بتایا گیا تھا کہ ایم کیوایم پاکستان میں سنئیرڈپٹی کنوینرعامرخان گورنرسندھ کے لئے مضبوط ترین امیدوار ہیں، جبکہ سابق وزیر قانون بیرسٹرفروغ نسیم اورنسرین جلیل بھی گورنرسندھ کے عہدے کی امیدواروں میں شامل ہیں ، عامرخان ایم کیوایم کے ڈپٹی کنوینئر ہیں اور ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے متعدد ارکان کی حمایت حاصل ہونے کے ساتھ ساتھ وہ تنظیمی معاملات ح پر بھی بھرپور گرفت رکھتے ہیں ، اس لیے عامرخان گورنرسندھ کے لئے مضبوط ترین امیدوار ہیں۔یاد رہے کہ نسرین جلیل نے 18 جون 2015 کو انڈین ہائی کمیشن کو خط لکھا اور پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف تعاون مانگاتھا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button