پیپلزپارٹی نے بھی جلسوں کا اعلان کردیا،پہلا جلسہ کب اور کہاں ہوگا،جانئے تفصیلات

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی نے بھی جلسوں کا اعلان کردیا، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو پی پی کے جلسوں سےخطاب کیا کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ پی پی کے عوامی مارچ کے دوران عوام نے عمران خان پر عدم اعتماد کیا تھا اور جب یہ مارچ اسلام آباد پہنچا تو ان کے خلاف عدم اعتماد جمع ہوگئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو آئینی و جمہوری طریقے سے ہٹایا گیا ہے اورعدلیہ اور اسٹبلشمنٹ نے آئین اور قانون کے مطابق کردار ادا کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی نظر میں 70 فیصد ووٹرز نےجن کو ووٹ

دیا وہ غدار ہے جبکہ ملک کے لیے اس وقت سب سے زیادہ خطرہ عمران خان ہے۔سعید غنی کا کہنا ہے کہ ہمیں عمران خان سے محب وطن کا سرٹیفکیٹ نہیں چاہیے، عمران خان نااہلی سےبچنےکیلئے عوام کو ٹرک کی بتی کےپیچھےلگانا چاہتےہیں۔ اس سے قبل مسلم لیگ ن کی جانب سے بھی جلسوں کا شیڈول جاری کیا گیا تھا انکے جاری کردہ شیڈول کے مطابق پہلا جلسہ 6 مئی کو اٹک میں ہو گا، یوم تکیبر پر 28مئی کو بہاولپور میں عوامی اجتماع سے وزیراعظم شہباز شریف بھی خطاب کریں گے۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق پہلا جلسہ 6 مئی کو اٹک میں ہو گا۔ گجرات میں (ن) لیگ کا جلسہ 15 مئی اورسرگودھا میں 20 کو جلسہ ہوگا۔23 مئی کو اوکاڑہ میں جبکہ یوم تکیبر پر 28مئی کو بہاولپور میں عوامی اجتماع سے وزیراعظم شہباز شریف بھی خطاب کریں گے۔ملک بھر میں ہونے والے جلسوں میں مریم نواز سمیت (ن) لیگ کے رہنما خطاب کریں گے۔کے پی کے جلسوں کی میزبانی وزیراعظم کےمعاون خصوصی امیر مقام کریں گے۔ خیال رہے کہ تحریک انصاف نے بھی جلسوں کا آغاز کر دیا ہے، سابق وزیر اعظم عمران خان پنجاب کے 6 شہروں میں جلسوں سے خطاب کریں گےاور اپنی عوامی رابطہ مہم کا آغاز کریں گے۔سابق وزیر اعظم عمران خان چھ مئی کو اپنے آبائی علاقے میانوالی میں جلسہ عام منعقد کیا تھا جس کے لیے سبطین خان فوکل پرسن مقررکئے گئے تھے۔ جبکہ دس مئی کو پاکستان تحریک انصاف جہلم میں جلسہ منعقد کرے گی جس میں فواد چوہدری فوکل پرسن ہونگے۔

عمران خان بارہ مئی کو اٹک میں جلسہ کرینگے، جس کے لیے طارق صدیق فوکل پرسن مقررکیا گیا ہے۔سابق وزیراعطم عمران خان چودہ مئی کو سیالکوٹ میں جلسہ عام کرینگے،جس میں عثمان ڈار فوکل پرسن ہونگے۔عمران خان پندرہ مئی کو فیصل آباد میں جلسہ کرینگےجس کے لیے لطیف نذر فوکل پرسن ہونگے۔انیس مئی کو چکوال میں جلسہ عام ہوگا جس کے لیے راجہ یاسر ہمایوں کو فوکل پرسن مقرر کیاگیاہے۔چند روز قبل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت مرکزی قیادت کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پاکستان کی آزادی و خودمختاری کیلئے تاریخی 2 ملین مارچ کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر سے20 لاکھ افراد پرمشتمل مارچ اسلام آباد لایا جائے گا، مارچ کی تیاریوں میں تیزی لائی جائے گی اور کورکمیٹی اور پارلیمانی پارٹی کے اجلاسوں میں اہم فیصلے کیے جائیں گے۔ کور کمیٹی اور پارلیمانی پارٹی کے مشترکہ اجلاس 9 مئی کو منعقد ہوں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button