لندن کی بسوں پر شریف برادران کی تصاویر کے خلاف شکایت درج

لندن(نیوز ڈیسک) لندن کی بسوں پر وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی تصاویر کے خلاف شکایت درج کرائی گئی۔ لندن کی بسوں پر شریک برادران کی تصویر کے خلاف اوور سیز پاکستانیوں نے متعلقہ ادارے میں شکایت درج کروائی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نوازشریف پاکستانی عدالت سے سزا یافتہ ہیں جب کہ شہباز شریف پر قتل، کرپشن اور منی لانڈرنگ جیسے مقدمات ہیں، بسوں سے شریف برادران کی تصاویر اتاری جائیں۔درخواست میں مطالبہ

کیا گیا کہ تصاویر کے ساتھ پاکستانی پرچم اور ابھرتاپاکستان جیسے الفاظ بھی ہٹائے جائیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ کچھ روز سے لندن سے ویڈیوز سامنے آئی تھیں جن میں ڈبل ڈیکر بسوں پر شہباز شریف اور نوازشریف کی تصاویر کے ساتھ ابھرتا پاکستان کا نعرہ درج تھا۔ذرائع کے مطابق یہ ایک مہم ہے جس میں 150 ڈبل ڈیکر بسیں شامل ہیں۔لندن کی اشتہاری ایجنسیوں کا تخمینہ ہے کہ اس قسم کی مہم پر تقریبا 100000 پاؤنڈ سے زائد خرچ ہوں گے۔جبکہ یہ مہم ایک ماہ تک جاری رہے گی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button