عمران خان لانگ مارچ کریں یا لانگ الالچی مارچ قوم انکو مسترد کرچکی ہے،حنا پرویز بٹ

لاہور(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ(ن)کی رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ نے کہا ہے کہ عمران خان لانگ مارچ کریں یا لانگ الالچی مارچ قوم انکو مسترد کرچکی ہے،ساڑھے تین سال کی نااہلی اور نالائقی سے توجہ ہٹانے کیلئے ہر روز نیا ڈرامہ کیا جا رہا ہے۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عوام پر مہنگائی کا اعذاب مسلط کرنے والا شخص آج عوام کی ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔تبدیلی نے عوام کو بھوک اور غربت کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔معیشت کو زمین بوس کرنے کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے۔میاں نوازشریف پاکستان کی معیشت کو جب بھی پٹری پر چڑھاتے ہیں کوئی کٹھ پتلی آکر ملک کو دس سال پھر پیچھے لے جاتی ہے۔انہوں نے مزید کہا میاں شہبازشریف

نے چند دنوں میں وہ کام کردیے عمران خان جو ساڑھے تین سال میں نہیں کرسکا۔حکومت کی پہلی ترجیحی عام آدمی کو ہر ممکنہ ریلیف فراہم کرنا ہے۔بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا مستقل خاتمہ انشااللہ جلد ممکن ہوگا۔پاور ڈویژن نے اعتراف کیا ہے کہ میاں نوازشریف کی دور میں حکومت میں ساڑھے گیارہ ہزار میگاوات بجلی کی نئی پیداوار ہوئی جس سسٹم میں شمال کی گئی۔نوازشریف اور شہبازشریف کی لگائے پاور پلانٹس بند کردیے گئے جس کی وجہ سے آج ملک میں لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔حماد اظہر بجلی پر لیکچر دیتے شرم بھی محسوس نہیں کرتے۔حماد اظہرعمران خان کے ناکام ترین وزراخزانہ میں سے ایک ہیں جو آجکل ایک بار پھر ماہر معاشیات بننے ہو ئے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button