بیس مئی کے بعد کسی بھی دن اسلام آباد آنے کی کال دے سکتا ہوں، عمران خان

میانوالی (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امریکا نے میرجعفر اورمیرصادق سے مل کرہماری منتخب حکومت کو گرایا،چوروں کو کسی صورت مسلط نہیں ہونے دیں گے، تم جدھر بھی جاؤ گے تمہیں چور اور غدار کہا جائے گا، ہم آزاد ہیں کسی کی غلامی نہیں کریں گے، ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے، 20 مئی کے بعد کسی بھی دن اسلام آباد آنے کی کال دے سکتا ہوں۔انہوں نے میانوالی میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد اکرام خان نیازی ، مجھے اچھا لگتا ہے جب ڈاکو مجھے نیازی کہتے ہیں، ایک ہی چیز پر چوروں

کو شکر ادا کرتا ہوں کہ یہ مجھے نیازی کہتے ہیں، جب تک چور جیل نہیں جائیں گے جہاد کرتا رہوں گا، کل کہا گیا کمیشن بنائیں گے تاکہ پتا چلے امریکا سے جو سازش شروع ہوئی ، یہاں کے میرجعفر اور میر صادق نے منتخب حکومت کو سازش کے ذریعے برطرف کیا، ایسی حکومت کو ہٹایا گیا جس کو بینک کرپٹ اور دیوالیہ نکلنے والا ملک دیا، پیسا چوری کیا اور لندن میں محلات بنائے، چیری بلاشم کہتا غلامی کرنا پڑے گی، تم غلام ہو، ہم غلام نہیں ہیں، ہم صرف اوپر والے کی غلامی کرتے ہیں، جب پاکستان بنا تو لاالہ الااللہ نعرہ لگا،ہم سب سے عظیم لیڈرمحمد ﷺ کے امتی ہیں، جب نبی پاک ﷺ ہجرت کرکے مدینہ گئے تو ایران اور روم دو سپر پاور تھیں، کیا ہمارے نبی ﷺ نے کبھی کسی سے قرض مانگے؟ کسی کے سامنے جھکے؟ ہمارے نبی ﷺ نے سپرپاور کو اللہ کا پیغام دیا، ہمیں خودداری اور غیرت دی، لاالہ الااللہ چھوٹے انسان کو بڑا نسان بنا دیتا ہے، انسان اقبال کا شاہین بن جاتا ہے، یہ ہمارے اوپر ہے کہ ہم فرشتوں کے اوپر جانا چاہتے ہیں یا گھٹیالوگوں کی طرح بوٹ پالش کرنا چاہتے ہیں، ہمارے لیڈر قائداعظم ایک خوددار انسان تھا، وہ کبھی امریکا کی غلامی نہ کرتا، جس طرح چوروں نے ہمیں غلامی کرائی ہے۔ہمیں دو وجہ سے غصہ ہے، کراچی ، کوئٹہ، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان ، کراچی تک ساری قوم چاہتی ہے ہم دوستی کریں گے غلامی نہیں کریں گے،ایک غصہ یہ ہے کہ امریکا جس نے ہمارے سفیر کو واشنگٹن میں بلا کر کہا عمران خان ہٹاؤ ورنہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا اگر عمران خان کو ہٹا کر چیری

بلاسم کو لے آئے تو معاف کردیں گے ، امریکا ہمیں تمہاری معافی کی ضرورت نہیں، ہم کسی کے سامنے نہیں جھکتے ، کسی خوف کے بت کی پوجا نہیں کرتے، شریفس اور زرداریوں کی غلامی نہیں کریں گے۔امپورٹڈ حکومت نامنظور ہے۔ ہم کسی صورت ان چوروں کو مسلط نہیں ہونے دیں گے، چوروں کو بتانا چاہتا ہوں کہ تم نے میرے اوپر ایف آئی آر کٹوائی، کہ مدینہ میں جو واقعہ ہوا ، وہ ہم نے کروایا تھا، جھوٹے لوگو!تم دنیا میں جہاں بھی جاؤ تمہیں آواز آئے گی غدار اور چور کی آواز آئے گی۔ شہبازگل پر موٹروے پر حملہ کروایا گیا،رانا ثناء اللہ نے18لوگوں کو قتل کیا، شہبازشریف کے دور

میں سب سے زیادہ پولیس مقابلے ہوئے، اگر میرے کسی کارکن کو کچھ ہوا تو ہم تمہیں ذمہ دار ٹھہرائیں گے۔یہ سوشل میڈیا کا زمانہ ہے، اس قوم کو کوئی کنٹرول نہیں کرسکتا، پاکستان کی تاریخ میں اتنا بڑا سمندر اسلام آباد میں نہیں آئے گا۔ ڈاکو اور ان کو لانے والے سمجھتے ہیں قوم تھک جائے گی، لیکن قوم ابھی تیاری کررہی ہے، ابھی پارٹی شروع ہوئی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button