جہانگیر ترین نے کمر کس لی، علیم خان کی طرح وہ بھی عمران خان کوایکسپوز کریں گے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن جہانگیر ترین کی جانب سے جلد عمران خان کے الزامات کا جواب دینے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جہانگیر ترین نے عمران خان کے الزامات کا جواب دینے کے لیے کمر کس لی ہے اور آئندہ ہفتے سے سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جہانگیر ترین کی جانب سے سیاسی فیصلے اور گروپ کے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرنے کا امکان ہے۔ترین گروپ کے رہنما راجہ ریاض نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ علیم خان کی طرح عمران خان کو ایکسپوز کریں۔

علیم خان نے گذشتہ روز کہا تھا کہ مجھ پر الزام لگائیں گے تو چپ نہیں بیٹھوں گا، ہم بھی حقائق بتائیں گے علیم خان نے عمران خان کو ٹی وی پر مناظرے کا چیلنج بھی کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کے منحرف رہنما علیم خان نے کہا ہے کہ عمران خان کا انٹرویو دیکھا،انہوں نے الزام عائد کیا کہ علیم خان 300 ایکڑ زمین لیگلائز کروانا چاہتا تھا۔2010 سے 2018 تک اپوزیشن میں عمران خان کے ساتھ کھڑا رہا۔یہ سوسائٹی 2010 میں بھی میرے پاس تھی۔2010 سے آج تک یہ سوسائٹی میرے پاس موجود ہے۔عمران خان میرے والد کی وفات پر اسی سوسائٹی میں آئے تھے۔کیا دس سال پہلے مجھے پتہ چل گیا تھا کہ عمران خان 2018ءمیں وزیراعظم بنیں گے۔میرے پاس 300 ایکڑ نہیں 3 ہزار ایکڑ ہے۔ یہ الزامات جھوٹ ہیں، حقائق کو مسخ کیا گیا۔میں نے زمین ایکوائر نہیں کروائی بلکہ پرائیویٹ زمین داروں سے خریدی ہے۔یہ زمین اب روڈا کے پاس ہے، یہ اتھارٹی عمران خان نے بنائی۔علیم خان نے چیلنج کیا کہ عمران خان اور جہانگیر ترین مل کر ٹی وی پر آ جائیں۔آپ کے پاس جو کچھ ہے بتا دیں، ہم بھی حقائق بتائیں گے۔مزید کہا کہ میرا نام عزت سے لیں، میں بھی آپ کا نام عزت سے لوں گا۔مجھ پر الزام لگائیں گے تو چپ نہیں بیٹھوں گا۔خیال رہے کہ م عمران خان نے جہانگیر ترین اور علیم خان سے دوریاں پیدا ہونے کی وجہ بتا دی ۔انہوں نے پوڈ کاسٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین کا مسئلہ چینی بحران پر تھا، جس پر کمیشن بھی بنایا،علیم خان راوی پر 300 ایکڑ زمین خرید کر لیگل کرانا چاہتے تھے، علیم خان مجھ سے توقع کرتے تھے کہ میں ان کی زمین کو لیگل کرا دوں،وہاں سے علیم خان اور میرے درمیان دوریاں پیدا ہوئیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button