پی ٹی آئی کے دور حکومت میں معیشت کا برا حال رہا، وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی پریس کانفرنس

کراچی (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں معیشت کا برا حال رہا،لاکھوں لوگ بے روزگار ہوئے اور مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عمران خان نے آئ ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں پیٹرول کی قیمت 245 جبکہ ڈیزل کی قیمت 290 تک بڑھانے پر اتفاق کیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر رواں ماہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر ایک سو دو ارب روپے کی سبسڈی دے رہی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کی حکومت نے ملک کے سب سے زیادہ قرضے لئے اس کے باوجود گردشی قرضوں میں

اضافے سمیت دیگر مسائل کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دور ساڑھے سات ہزار میگاواٹ کے منصوبے بند کردیئے گئے جس کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہوا ۔وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عمران خان نے اپنے دوستوں کو نوازنے کے لئے رئیل اسٹیٹ اور انڈسٹری میں ایمنسٹی دی ۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے جس کا خمیازہ عام عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے دور حکومت میں معیشت ترقی کررہی تھی لیکن عمران خان معیشت میں بارودی سرنگیں بچھا کر گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز میں اشیاء ضروریہ کو ہم نے غریب عوام کے لئے سستا کیا ہے ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button