عمران خان نے جہانگیر ترین اور علیم خان سے دوریاں پیدا ہونے کی وجہ بتا دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کےچیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے جہانگیر ترین اور علیم خان سے دوریاں پیدا ہونے کی وجہ بتا دی ۔انہوں نے پوڈ کاسٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین کا مسئلہ چینی بحران پر تھا، جس پر کمیشن بھی بنایا،علیم خان راوی پر 300 ایکڑ زمین خرید کر لیگل کرانا چاہتے تھے، علیم خان مجھ سے توقع کرتے تھے کہ میں ان کی زمین کو لیگل کرا دوں،وہاں سے علیم خان اور میرے درمیان دوریاں پیدا ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ امریکا کو اب پاکستان میں جی حضوری کرنے والے مل گئے ہیں۔ پارلیمنٹ میں اکثریت ملے گی تو ہی اقتدار میں آؤں گا،

اکثریت نہ ہونے کے باعث ہم قانون سازی نہیں کر سکتے تھے، سابق وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ایک بہت بڑی سازش باہر سے کی گئی اور یہاں کے میر جعفروں نے ملکر بائیس کروڑ عوام کے منتخب وزیراعظم کو گرایا کیونکہ ہم آزاد خارجہ پالیسی چلانا چاہتے تھے۔عمران خان نے کہا کہ قومیں تباہ تب ہوتی ہیں جب چھوٹے چور کو پکڑ لیں اور بڑے کو چھوڑ دیں، شہباز شریف کا اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، شہباز شریف کے نوکروں کے نام پر 16 ارب روپے پکڑے گئے، شہباز شریف برطانیہ میں ہوتا تو کب کا جیل میں ہوتا، اداروں میں کرپٹ نظام سے فائدہ اٹھانے والے افراد بیٹھے ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ اقتدار میں پیسہ بنانے کیلئے نہیں آیا تھا، میں بھی سڑکیں بنا کر کمیشن سے پیسہ بنا سکتا تھا، ہماری حکومت گرانے کیلئے بیرونی سازش کی گئی اور بائیس کروڑ کی منتخب حکومت کو گرایا گیا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ایران میں بھی مصدق کی حکومت گرایا گیا تھا، ایران میں بھی پہلے سازش ہوئی پھر مداخلت کی گئی پاکستانی قوم کو پہلی بارمتحد ہوتے دیکھا ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ اب جس کو ٹکٹ دوں گا اس سے کاروبار نہ کرنے کا حلف لوں گا، پاکستان کے عوام نے سوشل میڈیا پر اپنی آواز کو بلند کیا، امریکا کی جنگ میں ہمارے 80 ہزار لوگ مارے گئے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button