حنیف عباسی کو وزیراعظم کا معاون خصوصی بنانے کا اقدام چیلنج کردیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کو وزیراعظم کا معاون خصوصی بنانے کا اقدام چیلنج کر دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے حنیف عباسی کیخلاف درخواست جمع کرائی۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ حنیف عباسی کیخلاف 2012 میں اینٹی نارکوٹکس فورس نے مقدمہ درج کیا۔حنیف عباسی ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں سزا یافتہ ہیں۔حنیف عباسی کو ٹرائل کورٹ نے 21 جولائی 2018 کو سزا سنائی۔ درخواست میں مزید کہا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے سزا معطل کر رکھی ہے، مجرم ہونے کا فیصلہ ختم نہیں ہوا۔ قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون

خصوصی حنیف عباسی نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد کی وگ اتار کر لانیوالے کو 50 ہزار روپے انعام دینے کااعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ مسجد نبویؐ واقعہ کے حوالے سے پلاننگ کی گئی ، سرغنہ عمران خان اور شیخ رشید تھے ،بھتیجا بھی شامل رہا ،مقدس مقام کی بے حرمتی کر نے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے ، گستاخی رسول کی معافی شیخ رشید تمہیں نہیں مل سکتی، تم جہاں جائوگے تمہیں جوتیاں اور انڈے پڑیں گے ۔گزشتہ ہفتے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ حلقے کے عوام کا مشکل وقت میں ساتھ دینے پر شکرگزار ہوں ،نواز شریف اور شہباز شریف کا ساتھ دینے پر مشکور ہوں،مجھ ادنیٰ سے کارکن کو معاون خصوصی عہدہ دیا گیا ،ناموس رسالت ؐکے معاملے پر جابر سلطان کے آگے بات کرنے سے نہیں ڈرتا،بدترین دشمن کے سامنے بھی مسجد میں کوئی بات نہیں کرتا۔ انہوںنے کہاکہ مسجد نبوی ؐمیں پلاننگ کی گئی جس کا سرغنہ عمران خان اور شیخ رشید تھے ،شیخ رشید کا بھتیجا بھی پلاننگ شامل رہا۔انہوںنے کہاکہ راشد شفیق کی گرفتاری قانون کے مطابق ضروری تھی ،یہ نواز شریف یا شہباز شریف کی نہیں ،مدینہ کے تقدس کی بات ہے ،اس فعل میں شامل افراد کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے تاکہ آئندہ ایسی حرکت کوئی نہ کرے ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button