پاکستان میں شوال کا چاند نظر آ گیا، اہل اسلام کو عید مبارک!!

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان میں شوال کا چاند نظر آ گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں آج بروز پیر رمضان المبارک کا اختتام ہو گیا۔ سعودی عرب سمیت کئی ممالک میں گزشتہ روز ماہ مبارک کا اختتام ہوا، جبکہ پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں آج بروز پیر 30 ایام کے بعد رمضان المبارک کا اختتام ہوا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز 30 ویں روزے کے افطار کے بعد ملک کے کئی علاقوں میں شوال کا چاند نظر آگیا۔ملک کے مختلف شہروں سے چاند کی شہادتیں موصول ہوئیں، یوں ماہ مبارک کا اختتام ہو گیا اور کل ملک میں عید الفطر منائی جائے گی۔

پاکستان میں صوبہ خیبرپختوںخواہ میں صوبائی حکومت کے اعلان کے مطابق سرکاری سطح پر آج بروز پیر عید منائی گئی، جبکہ ملک کے دیگر صوبوں میں کل بروز منگل 3 مئی کو عید الفطر منائی جائے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ شوال کا چاند دیکھنے کیلئے گزشتہ روز مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا تھا۔ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کسی بھی جگہ چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، کل 30 واں روزہ ہوگا اور عید الفطر 3 مئی بروز منگل کو ہوگی۔مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اکثر مقامات پر مطلع صاف تھا، کچھ مقامات پر ابر آلود بھی رہا، اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ عید الفطر 3 مئی کو ہوگی۔ واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ آج چاند نظر آنے کے امکانات نہیں ، عید الفطر 3 مئی منگل کے روز ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز نماز مغرب کے وقت چاندکی عمر 17 گھنٹے تھی اس لیے چاند کا نظر آنا ممکن نہیں تھا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button