امام مسجد نے اعتکاف میں بیٹھے لڑکے کو زبردستی اپنی ہوس کا نشانہ بناڈالا

سانگلہ ہل(نیوز ڈیسک) امام مسجد نے اعتکاف پر بیٹھے نو عمربچے کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر سانگلہ ہل کے گائوں روڑی والا میںجٹاں والی مسجد کے امام حسن علی مدنی نے اعتکاف پر بیٹھے نوعمر بچے کو زبردستی اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا بچے کے شور مچانے پر اہل گائوں اکٹھے ہو گئے تو ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا واقعہ کی اطلاع پر تھانہ صدر پولیس

اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ،اہل گائوں نے امام مسجد کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ایس ایچ او تھانہ صدر انسپکٹر فیروز بھٹی کے مطابق معاملہ مشکوک ہے امام مسجد نے حلف دے دیا ہے تاہم مدعی کی طرف سے درخواست ملنے پر کاروائی کی جائے گی دوسری طرف بتایا جا رہا ہے کہ معاملہ انتظامیہ اور امام مسجد کے اختلافات کا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button