حکومت کا ملک بھرمیں بجلی کی لوڈ شیڈنگ صفر کرنے کا دعویٰ غلط نکلا،لوڈشیڈنگ ابھی بھی جاری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت کا ملک بھرمیں بجلی کی لوڈ شیڈنگ صفر کرنے کا دعویٰ غلط نکلا،میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے وعدے کے مطابق اتوار سے ملک بھر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ صفر کر دی گئی،لیکن شہروں اور دیہات میں بجلی کی ابھی بھی لوڈشیڈنگ جاری، شہری بجلی کی بندش پر سراپا احتجاج ہیں۔ وزارت توانائی کے دعوے کے برعکس بعض شہروں میں بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان ہیں۔گزشتہ روز وزارت توانائی حکام کا کہنا تھا کہ 2500 میگا واٹ سے زائد اضافی بجلی سسٹم میں شامل کی گئی ہے،

عید تعطیلات اور بعد ازاں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لیے کوشاں ہیں۔ گاؤں دیہات میں لوڈ شیڈنگ کے باعث پانی کی قلت ہونے سے روزے دار سخت گرمی میں دور دراز سے پانی بھرکر لانے پر مجبور ہیں۔گزشتہ روز وزارت توانائی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ بھرپور کوشش سے 2500 میگا واٹ سے زائد اضافی بجلی سسٹم میں شامل کی ، جس کے نتیجے میں آج صبح 5 بجے سے ملک میں لوڈ شیڈنگ صفر کر دی گئی جب کہ عید تعطیلات اور بعد ازاں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے وزارت مستقل کوشاں ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button