بارش کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہونےکو تیار، محکمہ موسمیات نے عیدالفطر ٹھنڈی ہونے کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عید الفطر ٹھنڈی ہونے کا امکان ہے کیوں کہ بارش کے نئے سلسلے کے آج ملک میں داخل ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے عید کی تعطیلات کے دوران گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش برسنے کی پیش گوئی کی ہے ، صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں آج رات سے آئندہ 2 دنوں کے لیے گرد آلود ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ، جس کی وجہ سے گرمی کی شدت میں کمی ہو گی ۔اسی طرح کراچی میں بھی گرد آلود ہواؤں کی پیشگوئی کی گئی ہے ، جس کے باعث شہر میں آج سے گرمی کی شدت
میں کمی اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرات 35 سے 37 ڈگری رہنے کا امکان ہے ، اس دوران صوبہ بلوچستان ، سندھ اور پنجاب کے اکثر علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے ۔محکمہ موسمیات کی طرف سے پیش گوئی کی گئی ہے کہ یکم سے 2 مئی کے دوران کراچی سمیت صوبہ سندھ کے اکثر علاقوں میں گرد آلود ہوائیں اور آندھی چلے گی ، 2 سے 4 مئی کے دوران اسلام آباد اور صوبہ پنجاب کے کئی علاقوں میں بھی گرد آلود ہواؤں ، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے ، اس کے علاوہ آج سے 5 مئی کے دوران صوبہ خیبر پختونخوا اور کشمیر گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے جب کہ 2 سے 5 مئی کے دوران گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے کا بھی اظہار کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں حکومت نے عید الفطر کے 3 دن بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ، اس مقصد کے لیے پاورڈویژن کی جانب سے تمام پاورجنریشن کمپنیوں کو مطلوبہ تیل اور گیس فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ پاور ڈویژن نے ڈسٹری بیوشن کمپنیوں سے بجلی کی طلب اور رسد کی تفصیلات بھی مانگ لی ہیں ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button