پی ڈی ایم کا 6 مئی کو یوم حرمت رسولﷺ منانے کا فیصلہ،احتجاجی مظاہروں کی کال دے دی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) حکومتی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے 6 مئی کو یوم حرمت رسولﷺ منانے کا فیصلہ کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت پی ڈی ایم کی اسٹرینگ کمیٹی کا اجلاس ہوا ، اس اجلاس میں پی ڈی ایم نے 6 مئی کو یوم حرمت رسولﷺ منانے کا فیصلہ کیا ، نماز جمعہ کے بعد تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں پی ڈی ایم احتجاجی مظاہرے کرے گی ، اسٹرینگ کمیٹی نے تمام صوبائی و ضلعی انتظامیہ کو احتجاجی مظاہروں کی کال دے دی ۔بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس عید کے بعد بلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ،

پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں آئندہ کی سیاسی حکمت طے کی جائے گی۔ دوسری طرف پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملک میں فوری نئے انتخابات کا مطالبہ کردیا ، انہوں نے کہا ہے کہ اقتدار کو غیر ضروری لمبا کرنا ہمارا مؤقف نہیں، ہمیں فوری طور پر الیکشن چاہیئے، قوم کو امانت واپس کرنا ہماری ذمہ داری ہے ، مصلحت کی بھی حد ہوتی ہے ، اقتدار اور پھر اسے لمبا کرنا اور غیر ضروری طور پر لمبا کرنا یہ شائد جمیعت علمائے اسلام کا موقف نہ ہو اور اس پر ہم اپنی رائے رکھیں گے اور ابھی بھی ہماری رائے واضح ہے۔جمعیت علمائے اسلام ف کے امیر نے مزید کہا کہ ہم اپنے موقف پر قائم ہیں لیکن مصلحت کی حد ہوتی ہے، ہاں اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ انتخابی نظام میں خامیاں ہیں ، دوبارہ اس کے اندر دھاندلی کے امکانات ہیں تو وقتی طور کے اندر ان اسمبلیوں کا فائدہ اٹھا کے آپ انتخابی اصلاحات کرلیں کچھ اور ایسی اصلاحات جو ناگزیر ہوں تاکہ اس گند کا صفایا ہوسکے کہ ہم گدلے پانی سے تو نکلے تو دوبارہ گدلے پانی میں نہ اتریں بلکہ شفاف پانی میں اتریں تو اس حد تک ہم ابھی بھی اپنے موقف پر اسی طرح قائم ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button