عدالت کے دروازے نہ کھلتے آج پاکستان بنانا رپبلک بن گیا ہوتا،وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز

بہاولپور (نیوز ڈیسک ) وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران خان آئین توڑنے والے کو اپنا ہیرو مانتے ہیں ، عدالت کے دروازے نہ کھلتے آج پاکستان بنانا رپبلک بن گیا ہوتا ، پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کو جان بوجھ کر بحرانی کیفیت سے دوچار کیا گیا ، عمران خان اپنی باری آئی تو شہ خانے کا حساب نہیں دے پارہا ، عمران نیازی کا جھوٹ بے نقاب ہو گیا ۔بہاولپور میں میدیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انا کی بیماری تھی جو صدر مملکت کو لاحق ہوئی ، پرویز الہٰی صاحب گلہ کررہے ہیں انہیں گلہ آپ کو خود پر کرنا چاہیے ، جب اسمبلی میں مارپیٹ ہو رہی تھی تو

پرویز الہٰی داد دے رہے تھے ، وہ کونسا بازو ہے جو رات کو ٹوٹے اور ایک رات میں ٹھیک ہوجاتا ہے ۔حمزہ شہباز نے کہا کہ ساؤتھ پنجاب کے صوبے کا بورڈ دیکھ کر عجیب حیرت ہوئی ، 4سال بعد صوبہ تو نہ بنا لیکن جنوبی پنجاب کی محرومیاں بڑھ گئیں ، کیا حاصل پور روڈ کے بعد کوئی روڈ بنی ، کیا بہاولپور کے ہسپتال میں نواز شریف کے بعد کوئی بیڈ کا اضافہ ہوا ، ہیلتھ کارڈ لے کے جائیں تو ڈاکٹر کہتے ہیں باہر سے دوائیاں خرید کے لاؤ ، نئے پاکستان کی طرح کے کوئی سہانے خواب دکھانے نہیں آیا ، نیا پاکستان ڈھکوسلا تھا، اس سے بہتر پرانا پاکستان ہے۔علاوہ ازیں وزیر اعلی ٰپنجاب حمزہ شہباز نے بعض شہروں میں ڈیزل کی قلت کا سخت نوٹس لے لیا ، وزیر اعلیٰ کی جانب سے ڈیزل کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز ایکشن کا حکم دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ڈیزل کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن انتظامی اقدام اٹھایا جائے ، انتظامیہ اپنے اضلاع میں پٹرول پمپس کو باقاعدگی سے چیک کرے ، کاشت کار میرے بھائی ہیں، ان کے مسائل کا پورا احساس ہے، ڈیزل کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے وفاقی حکومت سے بھی فوری رابطہ کیا جائے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button