وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ لاہور پی ٹی وی کے 17 ملازمین کی نوکریاں لے ڈوبا

لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعظم کا دورہ لاہور پی ٹی وی کے 17 ملازمین کی نوکریاں لے ڈوبا ، سرکاری چینل کی طرف سے گزشتہ ہفتے شہباز شریف کے دورہ لاہور کی مناسب کوریج نہ کیے جانے پر 17 ملازمین کو فارغ کر دیا گیا ۔ انگریزی روزنامہ ڈان نے رپورٹ کیا ہے کہ پاکستان ٹیلی ویژن کی جانب سے گزشتہ ہفتے وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ لاہور کی ’مناسب‘ کوریج نہ کیے جانے پر 17 ملازمین کو معطل کیا گیا ہے جب کہ نشریات کی ناکامی فائل ٹرانسفر پروٹوکول کے ذریعے ویڈیو فوٹیج اپ لوڈ کرنے کے لیے درکار جدید لیپ ٹاپ کی عدم دستیابی کی وجہ سے ہوئی۔

معطل کیے گئے ملازمین نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ہمیں سابق حکومت کی طرف سے تقرر کردہ انتظامیہ کے بڑے بڑے لوگوں کو بچانے کے لیے قربانی کا بکرا بنایا گیا ہے۔خیال رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف 24اپریل کو لاہور پہنچے تھے جہاں انہوں نے کوٹ لکھپت جیل کا دورہ بھی کیا تھا ،اس دوران نیب کی قید کے دوران خود جس بیرک میں رہے وزیراعظم شہباز شریف نے اس کا بھی معائنہ کیا ، دورے کے دوران شہباز شریف نے کوٹ لکھپت جیل سمیت تمام جیلوں میں سہولتوں میں اضافے اور اسکول، ڈسپنسری بہتر کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button