راشد شفیق کی گرفتاری پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )رکن قومی اسمبلی راشد شفیق کی گرفتاری پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل آگیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایم این اے شیخ راشد شفیق کو ائرپورٹ سے اغواء کیا گیا اور ابھی تک ان کے گھر والوں کو ان کا پتہ نہیں دیا جارہا ، شیخ رشید کو بھی اغواء کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ان اقدامات کی شدید مذمت کرتی ہے بوکھلائی ہوئی امپورٹڈ حکومت سمجھتی ہے لوگ ڈر جائیں گے ، بیوقوف اپنے انجام کو تیز کر رہے ہیں ، جھوٹے پرچوں سے بھی کبھی حکومتیں بچی ہیں؟

انشاللہ ہم دیکھیں گے کہ یہ ٹولہ چند ہفتوں میں اپنے انجام کو پہنچے گا۔ خیال رہے کہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کو سعودی عرب سے اسلام آباد پہنچنے پر حراست میں لے لیا گیا ، ممبر قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق عمرہ کی ادائیگی کے بعد اتوار کی صبح نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے تو وہاں ایف آئی اے امیگریشن اسٹاف کے ہمراہ سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے انہیں روک کر حراست میں لے لیا ، جس کے بعد سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد انھہیں تحویل میں لے کر ایئرپورٹ سے روانہ ہوگئے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button