سفید کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں کی 2 گاڑیاں شیخ رشید کو گرفتار کرنے ان کے گھر پہنچ گئیں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کے میڈیا سینٹر پر بھی چھاپہ مارا گیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ چھاپہ رات گئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر ایف سیون فور میں واقع گھر میں مارا گیا ، شیخ رشید احمد نے اس چھاپے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ رات گئے سفید کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں کی 2 گاڑیاں میرے گھر کے باہر آئیں ، میں نے کہا اگر آپ کے پاس گرفتاری کے وارنٹ ہیں تو ساتھ چلتا ہوں ، گرفتاری وارنٹ کے بغیر ساتھ جانے سے انکار کر دیا ، جس پر وہ گرفتاری کیے بغیر ہی چلے گئے۔خیال رہے کہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد
کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کو سعودی عرب سے اسلام آباد پہنچنے پر حراست میں لے لیا گیا ، ممبر قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق عمرہ کی ادائیگی کے بعد اتوار کی صبح نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے تو وہاں ایف آئی اے امیگریشن اسٹاف کے ہمراہ سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے انہیں روک کر حراست میں لے لیا ، جس کے بعد سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد انھہیں تحویل میں لے کر ایئرپورٹ سے روانہ ہوگئے۔رکن قومی اسمبلی راشد شفیق کی گرفتاری پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل آیا ، پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایم این اے شیخ راشد شفیق کو ائرپورٹ سے اغواء کیا گیا اور ابھی تک ان کے گھر والوں کو ان کا پتہ نہیں دیا جارہا ، شیخ رشید کو بھی اغواء کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ان اقدامات کی شدید مذمت کرتی ہے بوکھلائی ہوئی امپورٹڈ حکومت سمجھتی ہے لوگ ڈر جائیں گے ، بیوقوف اپنے انجام کو تیز کر رہے ہیں ، جھوٹے پرچوں سے بھی کبھی حکومتیں بچی ہیں؟ انشاللہ ہم دیکھیں گے کہ یہ ٹولہ چند ہفتوں میں اپنے انجام کو پہنچے گا ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button