عمران خان نے مئی میں احتجاج کی کال دے دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مئی کے آخری ہفتے میں احتجاج کی کال دیں گے۔اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ آج ہماری تحریک انصاف کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد احتجاج کی کال دینے پر تبادلہ خیال ہوا۔انہوں نے کہا کہ مئی کے آخری ہفتے میں احتجاج کی کال دیں گے جس میں پی ٹی آئی نہیں سارے ملک کے لوگ شریک ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم یہ کال اس لیے دے رہے ہیں کیوں کہ بیرون ملک سازش کے تحت کرپٹ لوگوں کو مسلط کیا گیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button