گورنرپنجاب عمر سرفراز چیمہ نے عثمان بزدار کا استعفیٰ آئینی اعتراض لگا کرمسترد کردیا

لاہور(نیوز ڈیسک) گورنرپنجاب عمرسرفراز چیمہ نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا استعفیٰ آئینی اعتراض لگا کرمسترد کردیا۔پنجاب میں نومنتخب وزیراعلی حمزہ شہباز کے حلف سے پہلے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کا استعفی آئینی اعتراض لگا کر مسترد کر دیا۔گورنر پنجاب عمرسرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ وزیراعلی عثمان بزدار کا استعفیٰ آئین کے آرٹیکل 130 کے سب سیکشن 8 کے تقاضے پورے نہیں کرتا۔عثمان بزدار نے استعفیٰ وزیراعظم کے نام دیا جو آئینی طورپر غلط ہے۔ گورنرپنجاب نے استعفیٰ مسترد کرکے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کو خط لکھ دیا۔گورنر پنجاب

عمرسرفراز چیمہ کا خط میں کہنا تھا کہ اس صورت حال میں حمزہ شہباز کا حلف کروانے کا عدالتی فیصلہ بھی غیر قانونی ہے۔اس صورتحال میں بطور گورنر اپنے آئینی کردار پر چپ نہیں رہ سکتا۔اسپیکر پنجاب اسمبلی حالات کے مطابق آئینی کردار ادا کریں۔اسپیکر پنجاب اسمبلی کو گورنر کا خط موصول ہوگیا ہے۔پی ٹی آئی کا دعویٰ ہے کہ وزیر اعلی کا استعفی مسترد ہونے کے بعد پنجاب کابینہ بھی بحال ہوگئی ہے اور عثمان بزدار کو فوری طورپر پنجاب کابینہ کااجلاس بلانے کی تجویز دے دی گئی ہے۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق بحال شدہ وزیر اعلی اور کابینہ طلب کردہ اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button