وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کا جہانگیر ترین سے ٹیلیفونک رابطہ، حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا

لاہور (نیوز ڈیسک ) وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز اور جہانگیر ترین کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔حمزہ شہباز نے جہانگیر ترین کا حمائیت کرنے پر شکریہ ادا کیا اور وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز آج جہانگیر ترین کے گھر بھی جائیں گے۔ جہانگیر ترین نے حمزہ شہباز کو وزیر اعلی پنجاب منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیاہے۔دونوں رہنمائوں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو بھی کی گئی ہے۔ کچھ دیر قبل پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء حمزہ شہباز نے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ گورنر ہاؤس پنجاب کے سبزہ زار میں ہونے والے حلف برداری کی تقریب میں لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے حمزہ شہباز سے عہدے کا حلف لیا

، اس دوران مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز ، ن لیگی رہنماء کیپٹن ر صفدر ، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سمیت وفاقی وزراء ، ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری اور مہمانوں سمیت مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی بڑی تعداد گورنر ہاؤس میں موجود تھی ، ن لیگی کارکنوں کی جانب سے اس موقع پر نعرہ بازی بھی کی گئی۔خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز سے وزیرِ اعلی پنجاب کا حلف نہ لینے کے خلاف تیسری درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی کو حمزہ شہباز سے کل حلف لینے کا حکم دیا تھا ، اس سلسلے میں اسپیکر قومی اسمبلی کو ہدایت کی گئی تھی کہ بروز ہفتہ صبح 11 بجے حمزہ شہباز سے حلف لیں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button