حمزہ شہباز کے بطور وزیراعلیٰ پنجاب حلف اٹھانے پر فواد چوہدری کا طنز

لاہور (نیوز ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مطلوب شخص نے نجی تقریب میں حلف اٹھا کر وزیر اعلیٰ کہلوانا شروع کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پولیس کی مدد سے مہمان گیلری سے خود ساختہ انتخاب کے ذریعے بننے والے عبوری ضمانت پر ایک مطلوب شخص نے گورنر ہاوس کے گراونڈ پر قبضہ کرکے ایک نجی تقریب میں حلف اٹھا کر وزیر اعلی کہلوانا شروع کر دیا ، اس عمل کو کون مانے گا۔بتاتے چلیں کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء حمزہ شہباز نے

وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ، گورنر ہاؤس پنجاب کے سبزہ زار میں ہونے والے حلف برداری کی تقریب میں لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے حمزہ شہباز سے عہدے کا حلف لیا ، اس دوران مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز ، ن لیگی رہنماء کیپٹن ر صفدر ، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سمیت وفاقی وزراء ، ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری اور مہمانوں سمیت مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی بڑی تعداد گورنر ہاؤس میں موجود تھی ، ن لیگی کارکنوں کی جانب سے اس موقع پر نعرہ بازی بھی کی گئی۔خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز سے وزیرِ اعلی پنجاب کا حلف نہ لینے کے خلاف تیسری درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی کو حمزہ شہباز سے کل حلف لینے کا حکم دیا تھا ، اس سلسلے میں اسپیکر قومی اسمبلی کو ہدایت کی گئی تھی کہ بروز ہفتہ صبح 11 بجے حمزہ شہباز سے حلف لیں گے۔بعد ازاں لاہور ہائیکورٹ کے اس فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کی جانب سے ایک انٹرا کورٹ اپیل دائر کی گئی جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کو پارلیمانی معاملات میں مداخلت کا اختیار نہیں ‘ ہائی کورٹ کا 29 اپریل کا حکم آئین کے مطابق نہیں‘ سنگل بینچ کے فیصلے میں صدر اور گورنر کے خلاف ریمارکس دیے گئے جب کہ آئین کے تحت صدر اور گورنر کسی عدالت کو جوابدہ نہیں ، اس لیے لارجر بینچ سنگل بینچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button