عمران خان حکومت کی اہم شخصیات کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وفاقی حکومت نے آئین شکنی پر عمران خان حکومت کی اہم شخصیات کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ، ریفرنس کے لیے عدالتی احکامات اور عدالتی نظائر بھی طلب کیے گئے ہیں ، جن کو شواہد کے طور پر ریفرنس کے ساتھ منسلک کیا جائے گا ۔ دنیا نیوز نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ موجودہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ صدر پاکستان عارف علوی، سابق وزیراعظم عمران خان ، سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری ، گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کے خلاف ریفرنس دائر کیا جائے گا ، اس حوالے سے وزرات قانون و انصاف اور

وزرات داخلہ نے ریفرنس کی تیاری شروع کر دی ہے ، بیانات اور قومی و صوبائی اسمبلیوں کا ریکارڈ حاصل کرنے کے عمل کا آغاز کردیا گیا۔حکومت کا موقف ہے کہ قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کے عمل میں واضح آئین شکنی کی گئی ، صدر عارف علوی، ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے عمران خان کے ایماء پر آئین شکنی کی اور دستور کوسبوتاز کیا ، اسی طرح پنجاب اسمبلی میں بھی آئینی عمل کو سبوتاژ کیا گیا اور گورنر نے آئین شکنی کی ، صدر پاکستان عارف علوی نے پارٹی چئیرمن عمران خان کے حکم پر آئین قربان کر دیا۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ قانون کے تحت آرٹیکل 6 کی کارروائی کرنے کی مجاز وفاقی حکومت ہے ، قانون کے تحت وفاقی حکومت ریفرنس تیار کر کے دائر کرتی ہے ، ریفرنس کے لیے عدالتی احکامات اور عدالتی نظائر بھی طلب کیے گئے ہیں ، جن کو شواہد کے طور پر ریفرنس کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔ ادھر لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ن لیگی رہنماء عطا تارڑ نے کہا کہ پرویز الہیٰ اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد سے بچنے کے لیے اختیارات کا ناجائز استعمال کر رہے ہیں ، پنجاب اسمبلی کا اجلاس فوری بلا کر عدم اعتماد تحریک پیش کرنے کا مطالبہ کیا ، آئین شکنی کرنے والوں کے خلاف وفاق سے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی درخواست کردی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button