وہ دن دور نہیں جب ہم خوددار قوم کے طور پر دنیا میں پہچانے جائیں گے،گورنر پنجاب

لاہور(نیوز ڈیسک )گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ بیرونی سازش ملکی مفاد کو نقصان پہچانے کیلئے ہوئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب ہم خوددار قوم کے طور پر دنیا میں پہچانے جائیں گے۔ان کا کہنا ہےکہ ہم بحیثیت قوم پاکستان کا مطلب کیا ’’لا الہ الا للّٰہ‘‘ پر عمل کریں۔گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ پہلے دن سے سازش کی تیاری شروع ہوگئی تھی، بیرونی سازش حکومت اور ملکی مفاد کو نقصان پہچانے کے لئے ہوئی۔گورنر پنجاب نے کہا کہ قوم نے دہائیوں بعد دیکھا جمہوری حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر تھے،

ملک دشمنوں کے لئے یہ موت تھی۔ گزشتہ روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ سازش کے ذریعے وجود میں آنے والی یہ امپورٹڈ گورمنٹ اب مجھ پر دباؤ ڈال رہی ہے لیکن ان کو معلوم نہیں کہ میں بھی اپنے کپتان کی طرح پریشر میں اچھا کھیلتا ہوں۔گزشتہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے وکلاء سے مشاورت کے لئے افطاری کے بعد اجلاس بھی طلب کیا تھا۔اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر غور کیا گا تھا۔اس سے قبل چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے حمزہ شہباز کی حلف برداری سے متعلق درخواست پر فیصلہ سنایا تھا جس میں کہا گیا ہے کہ کل تک گورنر خود یا کسی نمائندے کے ذریعے نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب سے حلف لیں‘ عدالت کا حکم گورنر پنجاب کو فوری بھیجا جائے۔گزشتہ روز دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا ، دوران سماعت حمزہ شہباز کے وکیل اشتر اوصاف نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ صدر جان بوجھ کر عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں کر رہے ، اس پر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ کیوں نہ عدالت آئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے کسی فرد کو حلف کیلئے نامزد کر دے؟

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button