’جسے دیکھنی ہو جنت، وہ مدینہ دیکھ آئے‘، فخر زمان کی بابر اعظم کے ہمراہ روضہ رسولﷺ کے سامنے ٹویٹر پوسٹ

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور اوپنر فخر زمان اپنے جاری عمرہ سفر سے متعلق تمام تازہ ترین معلومات دے رہے ہیں۔بابر اعظم کی جانب سے منگل کو روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک واضح تصویر شیئر کرنے کے بعد فخر زمان نے بھی ان کے ساتھ تصویر کو ایک دلکش کیپشن کے ساتھ پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’جسے دیکھنی ہو جنت، وہ مدینہ دیکھ آئے‘‘۔قومی ڈیوٹی سے فارغ ہونے کے بعد پاکستان ٹیم کے متعدد کھلاڑی رواں ماہ رمضان میں عمرہ کے لیے روانہ ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں