زلزلے کے شدید جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

قلات (نیوز ڈیسک)بلوچستان کے علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، قلات اور دیگر علاقوں میں محسوس کیے گئے زلزلے کے جھٹکوں نے خوف و ہراس پھیلا دیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کی رات کو بلوچستان میں آنے والے زلزلے نے لوگوں کو خوفزدہ کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کی رات کو ضلع قلات اور دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تو لوگ خوفزدہ ہو کر

گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔اس دوران لوگ باآواز بلند کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3 عشاریہ 7 ریکارڈ کی گئی، گہرائی زیر زمین 20 کلومیٹر اور مرکز قلات کے قریب کا ہی علاقہ تھا۔ گہرائی کم ہونے کی وجہ سے زلزلے کے جھٹکوں کی شدت کچھ زیادہ محسوس ہوئی، تاہم تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button