سابق چیف جسٹس کی عمران خان سے ملاقات، کن امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،ثاقب نثار نے بتادیا

لاہور(نیوز ڈیسک) سابق چیف جسٹس کی عمران خان سے ملاقات۔ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے سابق وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات بدھ کے روز عمران خان کی زمان پارک لاہور کی رہائش گاہ پر ہوئی۔ ثاقب نثار کے مطابق ملاقات کے دوران پنجاب کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہے۔ عمران خان سے درخواست کی کہ وہ عدلیہ پر تنقید نہ کریں۔سابق چیف جسٹس نے بتایا کہ ملاقات عمران خان کی خواہش پر ہوئی،

ملاقات کے دوران اہم قانونی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات کے درمیان کئی اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ واضح رہے کہ بطور چیف جسٹس ریٹائرمنٹ کے بعد ثاقب نثار کی یہ کسی بھی سیاسی رہنما سے پہلی نمایاں ملاقات ہے۔ یہ بھی یاد رہے کہ ماضی میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے مشترکہ طور پر ڈیم فنڈ کا بھی قیام عمل میں لایا تھا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button