بلاول بھٹو زرداری کو کم عمر ترین وزیر خارجہ بننے کا اعزاز حاصل ہوگیا

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو کم عمر ترین وزیر خارجہ بننے کا اعزاز حاصل ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی نے 33 برس ، 7 ماہ اور 6 دن کی عمر میں عہدے کا حلف اٹھایا اور وہ پاکستان کے 37 ویں وزیر خارجہ بن گئے جب کہ ان کے نانا اور پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کے 12 ویں وزیرخارجہ تھے۔ادھر چیئر مین پیپلز بلاول بھٹو زرداری کے بطور وفاقی وزیر حلف اٹھانے پر بختاور خوشی سے نہال ہوگئیں ، چیئرمین پیپلزپارٹی کی ہمشیرہ بختاور بھٹو زرداری کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ایک

اسٹوری شیئر کی گئی جس میں انہوں نے اپنے بھائی کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔انہوں نے اپنی انسٹا سٹوری کے ساتھ لکھا کہ پیپلزپارٹی کی سی ای سی کے فیصلے کے بعد بلاول آج متحدہ حکومت میں پاکستان کے وزیر خارجہ کے طور پر حلف اٹھا رہے ہیں ، ہمیں اس سے زیادہ کسی بات پر فخر نہیں ہو سکتا ، بلاول پہلے سے ہی پارلیمنٹ میں مقبول ہیں اور وہ ہمیشہ اینی جمہوری اقدار پر قائم رہے ہیں ، اب میں اپنے بھائی بلاول بھٹو زرداری کو وزیر خارجہ بنتے ہوئے دیکھنے کے لیے پر جوش ہوں۔خیال رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی وزیر خارجہ کا حلف اٹھا لیا ، حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بلاول بھٹوسے حلف لیا ، حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، سابق صدر آصف زرداری، راجہ پرویز اشرف اور بلاول بھٹو کی بہن آصفہ بھٹو جبکہ اس موقع پر پی پی قیادت سمیت دیگر حکومتی اراکین بھی موجود تھے ، حلف برداری کے بعد صدر مملکت عارف علوی نے بلاول بھٹو زرداری سے مصافحہ کیا اور انہیں مبارکباد دی جب کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو سے گلے مل کر انہیں مبارکباد دی۔گزشتہ روز چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے بطور وزیرخارجہ وفاقی کابینہ کا حصہ بننے کا اعلان کیا تھا ، انہوں نے کہا تھا کہ کل اسلام آباد پہنچ کر کابینہ کا حصہ بنوں گا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button