صدر مملکت عارف علوی سے بلاول بھٹو کی ملاقات

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) صدر مملکت عارف علوی سے بلاول بھٹو کی ملاقات، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات آدھے گھنٹے سے زائد جاری رہی، ملاقات وفاقی وزیر کا حلف اٹھانے کے بعد ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو نے وفاقی وزیر کا حلف اٹھانے کے بعد صدر مملکت سے ملاقات کی ہے جس میں مجموعی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور زیر بحث آئے۔صدر مملکت کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کو وفاقی وزیر کا عہدہ ملنے پر مبارکباد دی گئی، بلاول بھٹو زرداری ملاقات کے ساتھ ہی ایوان صدر سے رخصت ہوگئے۔

کچھ دیر قبل بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی وزیر خارجہ کا حلف اٹھایا ہے۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بلاول بھٹوسے حلف لیا ہے۔حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، سابق صدر آصف زرداری، راجہ پرویز اشرف اور بلاول بھٹو کی بہن آصفہ بھٹو جبکہ اس موقع پر پی پی قیادت سمیت دیگر حکومتی اراکین بھی موجود تھے۔حلف برداری کے بعد صدر مملکت عارف علوی نے بلاول بھٹو زرداری سے مصافحہ کیا اور انہیں مبارکباد دی جب کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو سے گلے مل کر انہیں مبارکباد دی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button