کان کھول کے سنُ لو، تم سمیت تمھاری پوری سابق کابینہ جلد پکڑی جائے گی، مریم نواز کا ٹویٹ

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ کان کھول کہ سنُ لو، بہت جلد تم سمیت تمھاری پوری سابق کابینہ پکڑی جائے گی، بقول توشہ خان کے 60 فیصد کابینہ ضمانت پر ہے، لیکن تمھارے مقدمات نا قابلِ تردید شواہد پر ہوں گے، ضمانتیں بھی نہیں ملنی۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ بقول توشہ خان کے 60 فیصد کابینہ ضمانت پر ہے تو کان کھول کے سنُ لو، بہت جلد تم سمیت تمھاری پوری سابق کابینہ پکڑی جائے گی اور ان کو ضمانتیں بھی نہیں ملنی انشاءاللّہ! ہمیں تو جھوٹے مقدمات اور انتقام میں پکڑا تھا نا، تمھارے مقدمات بڑے جرائم اور نا قابلِ تردید شواہد پر ہوں گے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان الیکشن کمیشن پر حملہ نہیں ،فارن فنڈنگ کیس میں جواب دیں ،فارن فنڈنگ کے ذریعہ منی لانڈرنگ کرتے ہوئے

جو ڈالرز آئے وہ کدھر گئی حساب تو دنیا پڑیگا ،الیکشن کمشنر کیوں استعفیٰ دیں الیکشن کمیشن نے ہی الیکشن کرواناہے اور انتخابات مقررہ وقت پر ہونگے ،آئی ایم ایف کی شرائط پر دستخط آپ کے وزیرخزانہ کرکے آئے تھے،آپ کا پھیلایا گند صاف کرنے کیلئے مفتاح اسماعیل آئی ایم ایف گئے ،مہنگائی 16فیصد پہنچانے اور ملک کو مقروض کر نے والے کہہ رہے ہیں دو ہفتوں میں مہنگائی اور لوڈشیڈنگ ہورہی ہے ، ستائیس بجلی گھر بند تھے ، بجلی گھروں کی مرمت نہیں کی گئی ،ایندھن نہیں خریدا گیا جس کی وجہ سے بجلی گھر بند ہیں،سات مئی کو ایندھن کا انتظام ہوجائے گا، ڈیزل کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی،عمران خان نے تمام دورے سر کاری خرچ پر کئے ،سعودی عرب کا دورہ شہباز شریف کے خرچ پر ہوگا ،فرح گوگی کے اثاثوں میں جو اضافہ ہے اس کی تفصیلات میڈیا کو دیں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button