فیصلہ کن وقت ہے، میری اسلام آباد مارچ کی کال کیلئے تیاررہنا،عمران خان

پشاور(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ فیصلہ کن وقت ہے،میری اسلام آبادمارچ کی کال کیلئے تیاررہنا،امپورٹڈ حکومت کوکسی صورت قبول نہیں کریں گے،چیف الیکشن کمشنر ن لیگ کا پلانٹڈ ہے ہمیں اس پر اعتماد نہیں ہے، فوری مستعفی ہوجائے، سوشل میڈیا پر دستخطی مہم چلائیں۔انہوں نے پشاور میں پارلیمنٹرنیز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا یہاں آنے کا مقصد سب کو اسلام آباد کی کال دینی ہے ، اس سے پہلے حقیقی آزادی کی تحریک کیلئے گلی گلی محلوں میں جاکر لوگوں کو تیار کرنا ہے، لوگوں کو بتانا ہے کہ باہر سے امپورٹڈ حکومت بیرونی سازش کے

تحت ہمارے ملک پر مسلط کی گئی، دوسرا حکومتی کابینہ کے 60فیصد وزراء ضمانت پر ہیں، نواز، شہباز، زرداری ملک کے سب سے بڑے ڈاکو ہیں، یہاں سے پیسا چوری کرکے باہر لے کر گئے جہاں ان کے بڑے بڑے محلات ہیں، ان کے کاروبار، علاج فیملی باہر ہے، ان لوگوں کو ہم پر مسلط کیا گیا ہے، 1947کے بعد سب سے اہم فیصلہ کن وقت آج ہے کہ حقیقی آزادی اور جمہوریت کو بچانے کیلئے پوری قوم ان کا مقابلہ کرے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کلمے کے نام پر بنا تھا، ہم اللہ کے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکیں گے، ہمارے اوپر ڈاکو مسلط کیے گئے ہیں، ڈاکوں کو بتانا چاہتے ہیں ہم تمہاری امپورٹڈ حکومت کو قبول نہیں کریں گے۔ایران میں بھی 1950میں حکومت تبدیل کی گئی، میڈیا کو پیسا چلا کر حکومت کے خلاف کیا گیا، پھر اپوزیشن سے مظاہرے کروائے گئے، اس طرح یہ ملکوں میں حکومت بدلتے ہیں، چِلی میں بھی ایسے ہی کیا گیا، اسی طرح پاکستان میں کیا، پاکستان میں تب کیا جب 11سال میں سب سے کم بیرونی خسارہ کم ترین تھا، تین سال بعد ہم نے اس خسارے کو ختم کردیا، ہماری معیشت 5.6فیصد پر بڑھ رہی تھی، کورونا نے ساری دنیا میں تباہی مچائی۔پاکستان وہ ملک تھا جس کی پوری دنیا نے مثال دی کہ پاکستان واحد ملک ہے جس نے اپنے لوگوں کو وائرس سے بچایا، معیشت بھی بچالی، پہلی حکومت ہے جس پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے ، وزیراعظم نے کوئی فیکٹریاں نہیں لگائی گئیں۔ ہماری حکومت جب ساری مشکل صورتحال سے نکل گئی تو اس وقت ہماری حکومت کو گرا دیا گیا۔ آج بھی

پاکستان دنیا کا سستاترین ملک ہے۔پوری دنیا میں مہنگائی کا سیلاب آیا ہوا ہے۔ ہم نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کی، ٹیکس سب سے زیادہ اکٹھا کیا۔جس کی وجہ سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم رکھیں۔ کسانوں کو سب سے زیادہ فائدہ پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے ہم نے استدعا کی تھی کہ تینوں جماعتوں کے اکٹھے کیسز سنے جائیں، چیف الیکشن کمشنر ن لیگ کا پلانٹڈ ہے ہمیں اس پر اعتماد نہیں ہے، مطالبہ کرتے ہیں، ایمپائر ہمیشہ غیرجانبدار ہوتا ہے ، ملک کی سب سے بڑی جماعت کو الیکشن کمیشن پر اعتماد نہیں، اس لیے الیکشن کمشنر فوری مستعفی ہوجائیں۔ الیکشن کمیشن پر سوشل میڈیاپر ایک دستخطی مہم چلانی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button