وفاقی حکومت نے ملک میں عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت کی طرف سے ملک میں عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے عید الفطر کے موقع پر ملک میں 4 چھٹیوں کا اعلان کیا ہے ، جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ۔ نوٹی فکیشن سے معلوم ہوا ہے کہ اس بار عیدالطفر کی چھٹیاں بروز پیر 2 مئی سے جمعرات 5 مئی تک ہوں گی۔ادھر عید الفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس یکم مئی کو طلب کر لیا گیا ، شوال کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت یکم مئی کو اسلام آباد میں ہوگا، جس میں شوال کے چاند کی رویت سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا ،

اجلاس میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، محکمہ موسمیات اور اسپارکو کے نمائندے بھی اجلاس میں شرکت کریں گے، اسی طرح زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، پشاور، کراچی اور کوئٹہ میں منعقد کئے جائیں گے۔ دوسری جانب پاکستان میں رمضان المبارک کا آخری ہفتہ شروع ہونے کے بعد عید الفطر کی تیاریوں میں مزید تیزی آ گئی ہے ، ماہ مبارک کے اختتام میں چند روز باقی رہ جانے پر لوگ عید الفطر کی تاریخ جاننے کے خواہاں ہیں ، اس حوالے سے ماہرین فلکیات کی جانب سے رپورٹ جاری کی گئی ہے، پاکستان میں عید الفطر کا چاند 2 مئی بروز پیر کو نظر آنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، اتوار یکم مئی کو ملک کے کسی علاقے میں چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button