شاہین کو بمرا پر سبقت حاصل ہے، عاقب جاوید کا بڑا بیان سامنے آگیا

کراچی(نیوز ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے جسپریت بمراہ اور شاہین شاہ آفریدی کا موازنہ کرتے ہوئے بڑا بیان دے ڈالا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی اور بمرا کے پاس یارکر کرنے کی بہترین مہارت موجود ہے تاہم میرے خیال میں شاہین کو بھارتی فاسٹ بولر پر برتری حاصل ہے۔سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا گراف تیزی سے اوپر کی طرف آرہا ہے جبکہ بمرا مستحکم ہیں، شاہین ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 فارمیٹس میں خطرناک بنتے جارہے ہیں جبکہ حارث رؤف، شاداب خان کے

باعث پاکستان کرکٹ عروج پر پہنچ رہی ہے۔ عاقب جاوید نے کہا کہ حارث رؤف نے گزشتہ چند سالوں میں جس طرح سے باؤلنگ کی ہے، ان کی اوسط باؤلنگ کی رفتار دنیا میں سب سے تیز ہے اور جس طرح سے وہ جارحانہ مزاج اپناتے ہیں وہ اصل فاسٹ بولر کی نشانی ہے تاہم بمراہ ایسے نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ بمرا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2021-23 سائیکل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بالر ہیں تاہم دونوں میں محض 3 وکٹوں کا فرق ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ آئی سی سی مینز کرکٹر آف دی ایئر 2021 کے لیے سر گارفیلڈ کی سوبرز ٹرافی جیتنے کے بعد شاہین کا نام ایک قدم آگے بڑھا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button