کل پورا پاکستان چیف الیکشن کمشنر کے جانبدارانہ رویے پر احتجاج کرےگا،فواد چوہدری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء فواد چودھری نے کہا ہےکہ کل پورا پاکستان چیف الیکشن کمشنر کے جانبدارانہ رویے پر احتجاج کرے گا، چیف الیکشن کمشنر چاہتے ہیں تو ن لیگ میں عہدہ لے لیں، منحرف ارکان کیخلاف ریفرنسز ملنے کے باوجود نوٹیفکیشن کے اجراء میں تاخیر کیوں؟ یہ آئین سے انحراف کے مترادف ہے۔انہوں نے پارٹی اجلاس کے بعد آج یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر کے رویئے کا جائزہ لیا گیا، چیف الیکشن کمشنر کے رویئے سے لگ رہا ہے کہ وہ ن لیگ کے کارکن ہیں، چیف الیکشن

کمشنر چاہتے ہیں تو ن لیگ میں عہدہ لے لیں، کل پورا پاکستان چیف الیکشن کمشنر کے جانبدارانہ رویے پر احتجاج کرےگا، الیکشن کمیشن کا کردار پاکستان کے مفاد کے مطابق ہونا چاہیے۔رہنما تحریک انصاف فواد چودھری نے کہا کہ منحرف ارکان کیخلاف ریفرنسز ملنے کے باوجود نوٹیفکیشن کے اجراء میں کمیشن کیوں تاخیر کررہا ہے، کمیشن منحرف ارکان کیخلاف فوری نوٹیفکیشن جاری کرے، نوٹیفکیشن میں اجراء میں مزید تاخیر آئین سے انحراف کے مترادف ہوگی۔ دنیا نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کا اجلاس ہوا، اجلا س میں ملک کی سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا گیا، پاکستان سمیت دنیا بھر میں کارکنان کو یوم تاسیس کی مبارکباد پیش کرتے ہیں، اجلاس میں ممنوعہ فنڈنگ کیس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر اطمینان کا اظہارکیا گیا۔پارٹی اجلاس میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے لانگ مار چ کی تیاریوں کیلئے لاہور، پشاور اور ملتان کے دورے کرنے کا اعلان بھی کیا۔ دورے کے مقامات پر عمران خان پی ٹی آئی کارکنان اور سیاسی وسماجی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے خلاف ملک گیر احتجاج کی تیاری کی جائے ، کارکنان الیکشن کمیشن دفاترز کے سامنے احتجاج ریکارڈ کرائیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button