جب سے ملک میں وزیر اعظم نے گھڑی بیچنا شروع کی ہے تب سے میں نے اپنی گھڑی اتار کر چھپا دی ہے،کیپٹن صفدر کا طنز

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کے شوہر اور ن لیگ کے رہنماء کیپٹن صفدر نے کہا ہے کہ میں کوئی دوسری انگوٹھی پہننے کا نہیں سوچ رہا ،میری اپنی انگوٹھی بہت حسین ہے،جب سے ملک میں وزیر اعظم نے گھڑی بیچنا شروع کی ہے تب سے میں نے اپنی گھڑی اتار کر چھپا دی ہے۔الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیپٹن (ر)محمد صفدر نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن میں آج میں مانسہرہ میں چوری ہونے والے انتخابات کے کیس میں پیش ہوئے،مانسہرہ میں پی ٹی آئی

کے تعینات کردہ اسسٹنٹ کمشنر نے الیکشن چوری کرایا۔ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کیپٹن صفدر نے کہاکہ عوام آج اذیت کے سے گزر رہے ہیں کیونکہ 2018 کا الیکشن شفاف نہیں تھا، اب الیکشن ہوگا یا نہیں یہ تو بنی گالا سے کوئی جن ہی بتا سکتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف اور اسحق ڈار جلد واپس آئیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے اصل وارث ملک واپس آرہے ہیں۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ میں کوئی دوسری انگوٹھی نہیں پہننا چاہتا میری اپنی انگوٹھی بہت حسین ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button