ناقابل تجدید پلاسٹک بوٹلز اور دیگر اشیا پر پابندی کا فیصلہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے اعلان کیا ہے کہ آج سے وزارت موسمیاتی تبدیلی پلاسٹک کی بوتلیں استعمال نہیں کرے گی۔شیری رحمان نے ارتھ ڈے کے موقع پر پلاسٹک کی بوتلیں استعمال نہ کرنے کا اعلان کیا۔اس کے علاوہ وزارت ماحولیات میں ناقابل تجدید پلاسٹک بوٹلز اور دیگر اشیا پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا تھا

کہ اپنی زندگی سے ناقابل تجدید پلاسٹک کے استعمال کو ختم کرکے کرہ ارض کو بچائیں، اپنے گھر، دفتر اور آس پاس یہ تبدیلی اپنائیں۔انہوںنے کہاکہ زمینی وسائل کا بیدریغ استعمال آلودگی اوردیگرماحولیاتی مسائل کاسبب بن رہاہے۔انہوںنے کہاکہ گلوبل وارمنگ اورماحولیاتی آلودگی سے ہمارے گلیشیئرز اور جنگلات ختم ہورہے ہیں، جب ہماری زمین سانس لے گی تو ہم بھی سانس لے سکیں گے ورنہ نہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button