اے پی سی کے بعد مریم نواز کی گرفتاری ، پاک فوج کے سابق افسر میدان میں آگئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بریگیڈئیر (ر) فاروق حمید کا کہنا ہے کہ میں سمجھتا ہوں مریم نواز کو گرفتار ہونا چاہئے، مجھے بتائیں یہ ملک میں کیا قانون ہے شہباز شریف کی ہر بار عبوری ضمانت منظور ہو جاتی ہے۔ شہباز شریف کو بھی قانون کے مطابق گرفتار ہونا چاہئے،نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بریگیڈئیر (ر) فاروق حمید کا مزید کہنا تھا کہ یہ بڑے لوگ ہیں اس لئے ان کو ہفتے اور اتوار کو ضمانت مل جاتی ہے۔ان کیلئے خاص عدالت لگائی جاتی ہے۔ نواز شریف کہتے ہیں ووٹ کو عزت دو میں سمجھتا ہوں ان کو کہنا چاہئے تھا کہ قانون کو عزت دو اور ان کو اعلان کرنا چاہئے تھا کہ میں پندرہ ،بیس دن میں پاکستان آ رہاہوں۔ پاکستان میں عجیب صورتحال بن چکی ہےیہ لوگ مجرم ہوکر وکٹری کا نشان بنا کر عدالت

جاتے ہیں۔مجرمان کے ٹی وی پر آنے سے دنیا بھر میں ہمارا مذاق بن گیا ہے۔دوسری جانب عسکری قیادت نے نیشنل ایکشن پلان پر تیز تر اور موثر عملدرآمد پر زور دیتے ہوئے کہا فوج کا ملک میں کسی بھی سیاسی عمل سے براہ راست یا بالواسطہ کوئی تعلق نہیں۔آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی کی پارلیمانی رہنماؤں سے گزشتہ ہفتے ملاقات ہوئی جس میں گلگت بلتستان کے انتظامی امور پر بات چیت کی گئی۔ عسکری قیادت نے فوج کو سیاسی معاملات سے دور رکھنے پر اصرار کیا۔عسکری قیادت کا کہنا تھا ضرورت پڑنے پر فوج ہمیشہ سول انتظامیہ کی مدد کرتی رہے گی، الیکشن ریفارمز، نیب، سیاسی معاملات میں فوج کا کوئی عمل دخل نہیں، اس حوالے سے یہ کام سیاسی قیادت نے خود کرنا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button